25 جون 2012 - 19:30

مصر کے صدارتي انتخابات ميں محمد مرسي کي کاميابي کے بعد صہيوني حکام کے مختلف ردعمل سامنے آئے ہيں-

ابنا: صہيوني ریاست کے وزير جنگ ايہود باراک نے کہا ہے کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ محمد مرسي اسرائيل کےساتھ  کيمپ ڈيوڈ معاہدے کي پاسداري کريں گے-ايہود باراک نے کہا ہے اسرائيل کو مصر کي نئي حکومت کے موقف پر تشويش لاحق ہے –صہيوني ریاست کے سابق وزير جنگ بن يامين بن اليعازر نے بھي کہا کہ اسرائيل مصر ميں اسلامي پسند دھڑے کے برسراقتدار پہنچنے کے حق میں نہيں ہے جو اسرائيل کا مخالف ہو –صہيوني ریاست کے  وزير اطلاعات و ايٹمي توانائي نے بھي مصر کے نو منتخب صدر سے کہا ہے کہ وہ کيمپ ڈيوڈ معاہدے کو منسوخ کرنے سے اجتناب کريں - دريں اثناء اسرائيلي اخبار يديعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ مصر ميں محمد مرسي کي کاميابي مصر کي تاريخ ميں ايک سياہ باب ہے -مصر کے صدارتي انتخابات ميں محمد مرسي کي کاميابي کے بعد سے اسرائيلي حکام ميں يہ خدشہ پيدا ہوگيا ہے کہ کيمپ ڈيوڈ معاہدہ منسوخ ہوسکتا ہے-واضح رہے کہ محمد مرسي نے پہلے کہا تھا کہ وہ کيمپ ڈيوڈ معاہدے پر نظر ثاني کريں گے-  صہيوني ریاست اور مصر نے انيس اناسي ميں اپنے تعلقات کو برقرار کرنے کےلئے کيمپ ڈيوڈ معاہدہ کيا تھا -......./169